i بین اقوامی

ایران نے امریکی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے آپشنزکا عندیہ بھی دیدیاتازترین

April 21, 2026

ایران نے امریکی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے آپشنزکا عندیہ بھی دیدیا۔ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ یا تو سب کیلئے ہوگی یا کسی کیلئے نہیں۔اپنے ایک پیغام میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی مفت دستیاب نہیں ہے، ایرانی تیل ایکسپورٹ روکتے ہوئے دوسروں کے لیے سکیورٹی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کریں گے، بات چیت صرف برابری اور احترام کی بنیاد پر ممکن ہے، امریکی دبائو اور دھمکیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایران نے امریکی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے آپشنزکا عندیہ بھی دیدیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تجارتی جہاز توسکا پر حملہ سمندری قزاقی اور دہشتگردی ہے، جہاز پر حملہ اور عملے کو حراست میں لینا ناقابلِ قبول ہے، امریکا جہاز پر سوار عملے کو فوری رہا کرے۔ امریکا خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا مکمل ذمہ دار ہے، ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کیلیے تمام صلاحیتیں استعمال کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی