i بین اقوامی

ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دیتازترین

June 23, 2025

ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی، مجرم محمد امین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ا ایران نے محمدامین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی ہے، جسے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔تسنیم کے مطابق محمد امین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے موساد سے وابستہ ایک سائبر ٹیم کا سربراہ قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایران نے ایک روز قبل جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد بھی موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دی تھی۔ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان نے اتوار کو اطلاع دی تھی کہ مجید موسیبی نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں آج صبح پھانسی دے دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی