i بین اقوامی

ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکی فوج شریک نہیں تھی، امریکی عہدیدارتازترین

June 08, 2026

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر گزشتہ رات ہونے والے اسرائیلی حملوں میں امریکی فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے یہ حملے نسبتا محدود نوعیت کے تھے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حملوں سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے درخواست کی تھی کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کیا جائے، کیونکہ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ایگزیوس کی سابقہ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے غیر رسمی طور پر یا ادارے کے الفاظ میں حکمتِ عملی کے تحت، ٹرمپ کی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔اسرائیلی حملے ایران کی جانب سے شمالی اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے چند گھنٹوں بعد کئے گئے۔تاہم واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی