i بین اقوامی

ایران پر یورینیئم افزودگی کی پابندی کی مدت سیاسی فیصلہ ہو گا، آئی اے ای اےتازترین

April 15, 2026

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران پر یورینیئم افزودگی سے متعلق عائد کی جانے والی کوئی بھی پابندی ایک سیاسی فیصلہ ہو گا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران پر عائد کی جانے والی یورینیئم افزودگی سے متعلق کوئی بھی پابندی کی مدت کا تعین کرنا تکنیکی نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا فیصلہ ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ طے کرنا کہ ایران کتنے عرصے تک افزودگی سے باز رہے گا، متعلقہ فریقین کی سیاسی حکمتِ عملی اور مذاکرات پر منحصر ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی