i بین اقوامی

ایران، صوبہ سیستان بلوچستان میں پولیس پر حملہ، 3 اہلکار جاں بحق،3زخمیتازترین

April 30, 2026

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس پر حملے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میں دو اہلکار موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔صوبائی پولیس کمانڈ سیستان بلوچستان نے واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔خیال رہے کہ مارچ میں بھی صوبہ سیستان و بلوچستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس کے پانچ اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب اہلکار گشت پر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی