ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق دونوں رہنمائو ں کے درمیان مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی کوششوں سے آگاہ کیا، اور بتایا کہ ان کوششوں کا مقصد خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا قیام یقینی بنانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی