دنیا کی سات بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں ایران۔ اسرائیل جنگ پر ردعمل کے متعلق پھوٹ پڑ گئی، اسرائیل کی حمایت کی توثیق کی گئی، ٹرمپ نے اجلاس ادھورا چھوڑ دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق جی 7 رہنماں کے درمیان ایران اسرائیل جنگ پر واضح اختلاف دیکھا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر کسی مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کیا جس سے اجلاس کے اختتام پر متفقہ موقف سامنے لانا مشکل ہو گیا ہے ۔گروپ آف سیون (جی سیون ) ممالک نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی حمایت کی اور مغربی موقف کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے جبکہ ایران کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذریعہ قرار دیا گیا۔ اعلامیے میں خطے میں امن اور استحکام کی اپیل کی گئی تاہم اس اعلامیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ شامل نہیں۔
اجلاس میں نیٹو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی شریک ہیں، تاہم یورپی ممالک اور جاپان کے مقف میں بھی فرق واضح ہے، یورپی ممالک سفارتی حل اور کشیدگی میں کمی کی بات تو کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، یورپی ممالک کا اعلامیہ ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہئے۔اس کے برعکس جاپان جو جی 7 کا واحد غیر مغربی ملک ہے، اس نے اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی، موجودہ حالات میں ایران حالت جنگ میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے جس سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ جی سیون سربراہی اجلاس ادھورا چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تہران کے شہریوں کو فوری انخلا کی تنبیہ کی اور واشنگٹن میں اپنی انتظامیہ کو سچویشن روم تیار کرنے کی ہدایت کی جسے جنگی اقدام کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی