i بین اقوامی

ایرانی اراکین پارلیمان کی امریکہ سے بات چیت کیلئے مرکزی مذاکرات کار کے طور پر باقر قالیباف کی حمایتتازترین

April 28, 2026

ایرانی اراکین پارلیمان کی ایک واضح اکثریت نے پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف کی حمایت کی ہے جنھوں نے اسلام آباد میں امریکی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں تہران کی قیادت کی تھی۔ایران یپارلیمان کی خبر رساں ایجنسی آئی سی اے این اے کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں دشمن کے ساتھ محاذ آرائی کے ایک نئے میدان میں قدم رکھنے پر باقر قالیباف کو سراہا گیا، جس پر پارلیمان کے 285 میں سے 261 ارکان کے دستخط تھے۔ اسی بیان میں سیاسی اور سماجی کارکنوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ افواہوں اور نا مکمل معلومات پر مبنی قیاس آرائیوں اور تجزیوں سے گریز کریں اور ایران کے دشمنوں کی جانب سے منظم کی جانے والی فکری جنگ کو ہوا نہ دیں۔ارکان پارلیمان نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد امریکہ اور اسرائیل کوشش کر رہے ہیں کہ ایرانی عوام مذاکراتی ٹیم کے حوالے سے بد اعتمادی کا شکار ہو جائیں۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں باقر قالیباف کہہ چکے ہیں کہ ایران کے پاس اب بھی کئی اہم غیر استعمال شدہ کارڈز موجود ہیں اور انھوں نے ٹرمپ کا مذاق بھی اڑایا کہ وہ اپنی کامیابیوں پر شیخی بھگار رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی