امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایرانی بندگاہوں کی جاری امریکی ناکا بندی کے دوران اب تک 111 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔سینٹکام کے مطابق اس ناکا بندی کو نافذ کرنے میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے۔پاسداران انقلاب کے مطابق یہ تمام جہاز ایران کی اجازت حاصل کرنے کے بعد ایران کی سکیورٹی نگرانی میں اس اہم آبی گذرگاہ سے گزرے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی