i بین اقوامی

ایرانی دفاعی ٹیکنالوجی سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہوجائیگا،قائم مقام وزیردفاع مجید ابن الرضاتازترین

August 07, 2026

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا کہ ایران کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی علاقائی ممالک میں سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہو جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں مجید ابن الرضا کا کہنا ہے دشمن کی طاقت زوال پذیر ہے، کچھ ممالک درآمد شدہ ہتھیاروں اور بیرونی سکیورٹی پر انحصار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امیر اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، حملے سے متاثرہ نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی استعداد کو مزید موثر بنانے کیلئے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ،ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات کے مطابق منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا ایران کے ساحلی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے گا، اس وقت تک جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی