i بین اقوامی

ایرانی حملے کا خدشہ، اسرائیلی ایئرلائن کا اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلانتازترین

June 13, 2025

ایران کے حملوں کے پیش نظر اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ سے یکے بعد دیگرے 8 مسافر طیارے اڑان بھر گئے جس کے بعد بن گورین ایئرپورٹ خالی کروا لیا گیا،اسرائیلی ایئرلائن نے اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ایران کی جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائن نے اپنے تمام طیارے ملک سے باہرمنتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،آرکیا ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اپنے تمام مسافر طیارے اسرائیل سے نکال رہے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روک رہا ہے، ہم ایران پر بمباری اور حملے جاری رکھیں گے۔ایران نے شہید 136 ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا، شیہد ڈرون کی رینج 2500 کلو میٹر،سپیڈ 185کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی