i بین اقوامی

ایرانی قیادت کے اندر اختلافات موجود ہیں، ریپبلکن سینیٹر جم بینکس کادعویتازترین

August 03, 2026

امریکا کے ریپبلکن سینیٹر جم بینکس نے کہا ہیکہ اگر ایران نے جلد اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق نہ کیا تو صدر ٹرمپ ایران پر حملوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جم بینکس نے کہا کہ اگر ایرانی مذاکرات کی میز پر نہیں آتے اور فوری طور پر معاہدہ نہیں کرتے تو صدر ٹرمپ دوبارہ ان پر شدید بمباری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اب بھی تنازع کے پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں اور حملوں کو مخر کرنے کا فیصلہ تہران کو مذاکرات کی جانب واپس آنے کا ایک اور موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، نہ کہ یہ کسی کمزوری یا پسپائی کی علامت ہے۔جم بینکس نے دعوی کیا کہ ایرانی قیادت کے اندر اختلافات موجود ہیں، جہاں ایک جانب شدت پسند فوجی حلقے ہیں، جبکہ دوسری جانب حکومتی قیادت کے بعض عناصر امریکی فوجی دبا کے باعث معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران میں مختلف دھڑوں سے نمٹ رہا ہے، ایک طرف شدت پسند فوجی قیادت ہے، جبکہ دوسری جانب ایران کا حکمراں طبقہ ہے، جو میرے خیال میں واقعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ شدید دبائو میں آ چکا ہے، وہ جانتے ہیں کہ امریکی فوج کس حد تک کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی