i بین اقوامی

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا امریکی اور اسرائیلی حملوں کی چھان بین کا مطالبہتازترین

April 30, 2026

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی سربراہ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر قانونی سطح پر چھان بین کرے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی صدر میریانا جو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایران کے دورے پر ہیں نے تہران میں ایرانی ہلال احمر کے صدر پیر حسین سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیر حسین نے کہا جنگ کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں میں گھروں، بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور میزائل حملوں اور بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی کارروائیوں میں ہلالِ احمر کے 56 مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، تین امدادی ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے جبکہ 43 ایمبولینسوں اور 49 دیگر ریسکیو گاڑیوں کو بھی براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی