i بین اقوامی

ایرانی و عمانی سفارتکاروں کا رابطہ، سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہتازترین

May 25, 2026

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی اور عمانی وزیر خارجہ بدر بن حماد کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، ملاقات عمان اور ایران کے درمیان تعمیری مذاکرات کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران گفتگو تمام محاذوں پر سفارتی رابطوں کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا، عمان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی