i بین اقوامی

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل سکا، اسرائیلی وزیر دفاعتازترین

June 27, 2025

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہیکہ ایرانی سپریم لیڈر کو مارنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا۔اسرائیلی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھاکہ ان پرحملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئیکمانڈرز سے رابطہ ختم کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیردفاع نے انکشاف کیا کہ اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مارنا چاہتا تھا لیکن آپریشنل موقع نہیں مل سکا۔اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں اور اس کے لیے امریکا سیگرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کہ حملے کے بعدایران جوہری تنصیبات کوبحال کریگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی