i بین اقوامی

اختلاف کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جرمن چانسلرتازترین

May 04, 2026

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد میں امریکا سب سے اہم شراکت دار ہے، جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا ایران معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ادھر جرمن وزارت اقتصادیات نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ ہفتے یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان پر امریکا سے مذاکرات جاری ہیں ۔جرمن وزارت اقتصادیات نے مزید کہا کہ اس معاملے پر یورپی کمیشن سے بھی رابطے میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی