i بین اقوامی

اقوام متحدہ کا ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملے پر اظہار تشویشتازترین

March 10, 2026

اقوام متحدہ نے ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حملے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں، سکول حملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں شہریوں پر حملے افسوسناک ہیں، سویلین انفراسٹرکچر پر حملے اور لوگوں کی نقل مکانی میں اضافہ تشویشناک ہے۔ترجمان انتونیو گوتریس نے کہا کہ توانائی کی تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں، تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں، سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی