i بین اقوامی

اماراتی بحری جہاز غزہ کیلئے 4 ہزار ٹن امدادی سامان لیکر روانہتازترین

January 26, 2026

متحدہ عرب امارات کی ریاست الخیمہ سے غزہ کیلئے امدادی بحری جہاز روانہ ہوگیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام رپورٹ کے مطابق اماراتی بحری جہاز 4 ہزار ٹن سامان لے کر روانہ ہوا۔خوراک، خیمے اور ادویات غزہ بھیجی جا رہی ہیں۔ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر کی ہدایت پر بحری جہاز روانہ کیا گیا تھا۔ صقر ہیومینیٹیرین شپ مصر کی العریش بندرگاہ پہنچے گا۔حکام کے مطابق مصر کے راستے غزہ تک سامان پہنچایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی