اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے پر ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق اماراتی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔شیخ محمد بن زاید نے امن و استحکام کے ہراقدام کی حمایت کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطی کی صورتحال اور علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات زیرغور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی