امریکہ اور ایران میں نئے امن مذاکرات کی امید وں کے باعث ایشیا میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.3 فیصد اضافے سے 95 ڈالر فی بیرل سے کچھ اوپر رہی۔ توانائی کی قیمتوں میں کمی منگل کے روز اس وقت آئی جب ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کسی معاہدے کی امید میں وائٹ ہائوس سے رابطہ کیا ہے۔ بدھ کے روز ایشیا کی بڑی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ۔جاپان کا نکئی 225 انڈیکس تقریبا ایک فیصد بڑھا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی ایکسچینج تین فیصد بڑھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی