i بین اقوامی

امریکہ، اوکلاہوما میں جھیل کنارے پارٹی پر فائرنگ، کم از کم 10 افراد زخمیتازترین

May 04, 2026

امریکی ریاست اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی کے قریب ایک جھیل کے کنارے منعقدہ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آرکیڈیا جھیل کے قریب اتوار کی رات پیش آیا، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایڈمنڈ پولیس کی ترجمان ایملی وارڈ نے بتایا کہ پولیس کو رات تقریبا 9 بجے فائرنگ کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان کے مطابق 10 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم امکان ہے کہ کچھ زخمی خود بھی طبی امداد کیلئے گئے ہوں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت مختلف بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی