i بین اقوامی

امریکہ، خوش قسمت شہری نے ایک ہی دن میں دو لاٹریاں جیت لیںتازترین

April 15, 2026

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک خوش قسمت شخص نے ایک ہی دن میں حیران کن طورپر دو لاٹریاں جیت لیں ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے اس شہری نے اوہائیو لاٹری حکام کو بتایا ہے کہ اس کے خوش قسمت دن کا آغاز محض 50 سینٹ کے ایک کھیل سے ہوا، جس میں اس نے 250 ڈالر کا انعام جیتا۔ابتدائی کامیابی کے بعد وہ ٹیلیمج کے ایک سٹور گیا جہاں اس نے مزید لاٹری ٹکٹ خریدے، ٹکٹ سکریچ کرنے پر چوتھے ٹکٹ نے اس کی قسمت بدل دی اور وہ 3 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت گیا۔انعام جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنے والدین کی گاڑی کی ادائیگی کرے گا، خود ایک نئی گاڑی خریدے گا اور باقی رقم اپنی بچت میں شامل کرے گا۔لاٹری حکام کے مطابق ایک ہی دن میں اس نوعیت کی دو بڑی جیت نہایت کم دیکھنے میں آتی ہے، جس نے اس واقعے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی