i بین اقوامی

امریکہ، مشی گن میں امام حسین ؓکے چہلم کا مرکزی جلوس، 45 ہزار عزادار ان کی شرکتتازترین

August 04, 2026

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس برآمد ہوا، جس میں 45 ہزار سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔ امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیئربورن کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں شرکا نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا، جلوس کے دوران امام حسین اور واقعہ کربلا کی یاد تازہ کی گئی۔منتظمین کے مطابق مشی گن میں اربعین کے موقع پر نکالا جانے والا یہ جلوس امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ گزشتہ برس بھی ڈیئربورن میں جلوسِ چہلم میں تقریبا 40 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی