امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے میں صرف آٹھ روز باقی رہ گئے جبکہ فریقین کے مابین مذاکرات کے ایک اور دور کا امکان ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے امکان ظاہر کیا ہیکہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے دوسرے رائونڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اسکی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کا سلسلہ آئندہ دو روز میں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جو معاملہ حل طلب ہے اس میں یورینئیم کی افزودگی معطل کرنے کے عمل کا ٹائم فریم بھی شامل ہے۔امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر افزودگی سے جڑی تنصیبات کو ختم کردیا جائے اور آبنائے ہرمز پھر سے فورا کھولی جائے۔ ٹرمپ ایسے معاہدے پر آمادہ ہو سکتے ہیں جس کے تحت ایران کو مخصوص مدت تک جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے، ٹرمپ کو اس معاملے میں چند اہم نکات پر غور کرنا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک یہ کہ وہ مشرق وسطی میں طویل جنگ میں الجھنا نہیں چاہتے، دوسرا یہ کہ وہ سابق صدر اوباما کے معاہدے سے بہتر ایران جوہری ڈیل حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی