i بین اقوامی

امریکا ، ایران معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈتازترین

August 06, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان جاری بات چیت میں پیش رفت اور امریکا و ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امید کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ (0.5 فیصد )کمی کے بعد 79.08 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 53 سینٹ ( 0.7 فیصد) کم ہو کر 74.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب بدھ کے روز برینٹ خام تیل معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تو 5 ماہ سے جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی