i بین اقوامی

امریکا-ایران مذاکرات کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی، رسد کے خدشات میں نرمیتازترین

April 14, 2026

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے جس سے رسد کے خدشات میں کمی آئی ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر( 1.87 فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.25 ڈالر( 2.27 فیصد) کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی