i بین اقوامی

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈتازترین

June 22, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈمیں ایران امریکامذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کیلئے اعلی سطح کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا، حتمی معاہدے کیلئے 60 روزہ روڈمیپ منظور کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی