i بین اقوامی

امریکا، ایرانی حکومت سے تعلقات کے شبہ میں 3 ایرانی نژاد افراد گرفتار، گرین کارڈ منسوختازترین

April 13, 2026

امریکا کے وفاقی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت ایرانی نژاد تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کے تعلقات ایرانی حکومت سے منسلک تھے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ان افراد کی مستقل رہائشی حیثیت (گرین کارڈ)منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ گرفتار افراد میں سید عیسی ہاشمی، مریم طہماسبی اور ان کا بیٹا شامل ہیں، جنہیں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کے خلاف ملک بدری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاہم ان پر عائد الزامات کی مکمل تفصیلات تاحال عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی