ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملے سے شہریوں کے نقصان کی ویڈیو جاری کردی۔اصفہان پر بمباری سے مارکیٹیں اور ریستوران تباہ ہونے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دکانیں تباہ کر کے نیوکلیئر پروگرام ختم کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی ہے جس سے تل ابیب میں عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی پولیس صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر مجبور ہوگئی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کی اس 79ویں لہر میں صہیونی رجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔حملے میں خیبر شکن، ایماد اور سجیل میزائل استعمال کیے گئے جنہوں نے شمالی اور وسطی تل ابیب میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو بھی ہدف بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کس قدر اسرائیل میں تباہی مچا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی