i بین اقوامی

امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی،ایرانی وزیر داخلہتازترین

April 07, 2026

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا ہے۔ ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی