i بین اقوامی

امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیاتازترین

May 21, 2025

امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیا ۔ابوظہبی میں اماراتی وزارت دفاع میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد المزروعی اور امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اماراتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ امارات امریکا میں فوجی تعاون کے لئے روڈ میپ تیار ہے،متحدہ عرب امارات کو معاہدے میں امریکا کا بڑا دفاعی شراکت دار تسلیم کیا گیا ہے۔ امارات امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سائبر سکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو فروغ دینا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی