i بین اقوامی

امریکا، اسرائیل ناکامیاں چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں، عباس عراقچیتازترین

April 07, 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگی مقاصد میں ناکامی کو چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائیاں ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنے کے بجائے اس کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور وہ مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنا ہے، تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں گی،۔ ان کے بقول، ایسے اقدامات ایرانی عوام کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایرانی قوم مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گی اور کسی بھی دبائو کو قبول نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی