i بین اقوامی

امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو جاں بحقتازترین

March 24, 2026

امریکا کی جانب سے مغربی عراق پر کیے گئے فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے عراق کے صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر سعد الباجی سمیت 10 جنگجو جاں بحق جبکہ 30 شدید زخمی ہوگئے۔ الحشد الشعبی کو پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو کہ اب عراق کی فوج کا باقاعدہ حصہ ہے، لیکن اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔اس فضائی حملے کے بعد مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے اعلی کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی