i بین اقوامی

امریکا کا ایران کو خدمات فراہم کرنے والی فضائی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا عندیہتازترین

April 28, 2026

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو کمپنیاں ایران کی فضائی کمپنیوں کو خدمات فراہم کریں گی وہ امریکی پابندیوں کا سامنا کر سکتی ہیں، یہ اقدام اقتصادی پابندیوں کی مہم کا حصہ ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا دنیا بھر کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں موجود کمپنیوں کو ایران کے طیاروں کو خدمات فراہم کرنے سے روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ان خدمات میں طیاروں کے لئے ایندھن، کھانے پینے کی سہولیات، لینڈنگ فیس اور مرمت شامل ہیں، اس مہم کے تحت امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ معاشی دبا ڈالے گا اور تیسرے فریق کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کرے گا جو ایرانی اداروں کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں یا اس میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی امریکا نے یکطرفہ طور پر ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے چین کی آئل ریفائنری اور انیس شپنگ کمپنیوں کو شامل کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے بحری جہازوں کی ملکیت رکھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی