i بین اقوامی

امریکا کا ایران پر عائد تیل کی پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی میں توسیع سے انکارتازترین

April 15, 2026

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایران پر عائد کردہ تیل کی پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی کی توسیع نہیں کی جائے گی۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت کے لئے جو قلیل مدتی اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا اس میں توسیع نہیں کی جائے گی، یہ اجازت 19 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔محکمہ خزانہ نے مزید کہا فیصلے کا مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو برقرار رکھنا ہے، ایکس پر جاری ایک اور پیغام میں امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کے لئے تیار ہے جو ایران کی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی