امریکا نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے منسلک افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب اللہ کیلئے فنڈز جمع کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائدکی گئی ہیں، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا لبنان کے امن کیلئے ضروری ہے۔حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی پربھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ان پر ایران سے رقوم منتقل کرنے کاالزام ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ان پر حزب اللہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت کا الزام ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکی اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، پابندیوں کی خلاف ورزی پر امریکی اور غیرملکی اداروں کو سزا ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی