i بین اقوامی

امریکا میں حکومت کا جزوی شٹ ڈائون ، قانون ساز اثرات محدود کرنے کی دوڑ میں لگ گئےتازترین

February 03, 2026

امریکا میں حکومت کا جزوی شٹ ڈان جاری، قانون ساز اثرات محدود کرنے کی دوڑ میں لگ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہائو س میں وفاقی فنڈنگ کے لئے اہم ووٹنگ کی تیاری جاری ہے، حکومت کی فنڈنگ کیلئے بلوں پر ہائوس میں ووٹنگ متوقع ہے، ہوم لینڈ سکیورٹی کیلئے صرف دو ہفتے کی عبوری فنڈنگ جاری رہی۔وفاقی امیگریشن اصلاحات پر قانون سازوں کا تبادلہ خیال کیا گیا، 10ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرولرز بغیر معاوضہ کام کریں گے، مختصر شٹ ڈان کے باوجود وفاقی خدمات پر دبائو بڑھ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی