i بین اقوامی

امریکا میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام بنادیتازترین

May 15, 2026

امریکا میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام بنا دی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان میں قرار داد پیش کی گئی، جہاں قرارداد کے حق میں 212 اور مخالفت میں بھی 212 ہی ووٹ پڑے۔ تین ری پبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت اور ایک ڈیموکریٹ نے مخالفت کی، قرارداد کے حق اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ برابر ہونے کے سبب معاملہ بے اثر ہوگیا۔یاد رہے امریکی سینیٹ میں بھی ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد مسترد کی جاچکی ہے، سینیٹ میں پیش کی گئی قرار داد کے حق میں 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی