i بین اقوامی

امریکا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کو فوری رہا کردے،روس کا مطالبہتازترین

February 03, 2026

روس نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، روس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وینزویلا کے ساتھ قریبی اور ہمہ جہت تعاون جاری رکھے گا۔روسی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی قیادت پر زور دیا کہ وہ وینزویلا کے قانونی طور پر منتخب صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو رہا کرے۔

بیان کے مطابق 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں شہری اور فوجی اہداف پر حملے کیے، جنہیں وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو نے کھلی فوجی جارحیت قرار دیا، ان حملوں کے بعد وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے، بعد ازاں 5 جنوری کو دونوں کو نیویارک کے جنوبی ضلع کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر منشیات کی سمگلنگ سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ نے تمام الزامات کی تردید کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی