i بین اقوامی

امریکا‘17 سالہ حاملہ پارٹنر کی ہلاکت کا الزام ، غیر قانونی بھارتی شہری گرفتارتازترین

June 04, 2026

امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 17 سالہ حاملہ لڑکی ایشلی ہومز کی ہلاکت کے مقدمے میں 33 سالہ بھارتی شہری ترسم سنگھ کو گرفتار کر کے اس پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 16 فروری کو ترسم سنگھ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران گاڑی کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی اور ایک موڑ پر قابو کھونے کے بعد گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں حاملہ ایشلی ہومز گاڑی سے باہر جا گری اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا بچہ بھی زندہ نہ بچ سکا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ اینیٹ ہومز نے مطالبہ کیا ہے کہ ترسم سنگھ کو امریکا سے مستقل طور پر بے دخل کر دیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کو امریکا میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے۔امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے مطابق ترسم سنگھ 2017 میں جنوبی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا، امیگریشن حکام نے اس کے خلاف حراستی حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ملزم پر قتل اور سنگین ٹریفک حادثے سمیت متعدد فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں، مقدمے کی سماعت رواں سال اگست میں متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی