امریکہ کی ریاست نیواڈا میں لاس ویگاس کے شمال میں ایک امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کا پائلٹ کا بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ انڈین سپرنگز کے شمال مشرق میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا جو نیواڈا ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ رینج کی محدود اور کنٹرول شدہ فضائی حدود میں واقع ہے۔ایئر فورس کے میڈیا آپریشنز کے مطابق پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، خوش قسمتی سے پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی