i بین اقوامی

امریکی دھمکیاں ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان، فضائی حدود کا نوٹم جاریتازترین

January 28, 2026

امریکا کی جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقی وسطی آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم میں کہا گیاکہ آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی۔ادھر پاسدران انقلاب نے بھی دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔پاسدران انقلاب نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی