i بین اقوامی

امریکی فوج کا ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی کے تحت مزید 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویتازترین

August 10, 2026

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام )نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ ا گیا ہے۔یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں دو زیادہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی