امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے۔سینٹ کام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطا 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے تاہم جاری ناکہ بندی کے باعث اب وہاں 20 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور جہاز بندرگاہ پر رکے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی