i بین اقوامی

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کا حکم دے دیاتازترین

May 21, 2025

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔پینٹاگون سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے محرومی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔امریکی فوج پر اعتماد بحال کرنے کیلئے حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔امریکی صدر دعوی کرتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 80 ارب ڈالر کے ہتھیار افغانستان میں طالبان کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی