i بین اقوامی

امریکی وزیر خزانہ کا ایران میں ڈالر کا شدید بحران پیدا کرنے کا اعترافتازترین

February 09, 2026

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ کینتھ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ڈالر کی قلت کے پیچھے امریکا کا ہاتھ تھا ۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر کیٹی الزبتھ نے پوچھا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دبائو بڑھانے کی پالیسی کے تحت کیا اقدامات کیے۔امریکی وزیر خزانہ نے جواب میں کہا کہ ہم نے ایران میں ڈالر کا شدید بحران پیدا کیا، دسمبر میں ایک ایرانی بینک دیوالیہ ہوگیا اور بحران شدت اختیار کر گیا۔اسکاٹ کینتھ نے بتایا کہ امریکی اقدامات کے باعث ایران کے مرکزی بینک کو نوٹ چھاپنے پڑے جس سے ان کی کرنسی کی قدر گر گئی، کرنسی نوٹ چھاپنے سے ایران میں مہنگائی قابو سے باہر ہو گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبا ئو کی پالیسی کے تحت واشنگٹن نے ایران کا آئل ایکسپورٹ بھی صفر کر دیا، اس سے معاشی دبا ئوبڑھا جو دسمبر میں پرتشدد مظاہروں کا سبب بنا۔رپورٹس کے مطابق ایرانی کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف 28 دسمبر کو پرامن مظاہرے شروع ہوئے، اسرائیلی ایجنسی موساد سے منسلک منظم گروپ ان مظاہروں میں گھس گئے، ان گروپوں نے مظاہرین، سکیورٹی فورسز، سرکاری عمارتوں اور مساجد پر حملے کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطا بق موساد سے منسلک گروپوں نے عام آدمی کا غصہ تشدد میں بدل دیا، ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 3 ہزار500 سیزائدلوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی