i بین اقوامی

امریکی پروفیسر بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کے شو کو بکواس قرار چلی گئیںتازترین

May 21, 2025

امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی ٹی وی کے متنازعہ اینکر ارناب گوسوامی کے مباحثے سے اچانک شرکت ختم کردی۔جارج ٹائون یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس) (سابقہ ٹوئٹر) اکائونٹ پر واضح کیا کہ وہ شو کے جنگجو اور شورشرابے بھرے ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں۔کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں لکھا کہ جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کیلئے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔ کرسٹین کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر ہوجاتے ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی میڈیا میں خاص طور پر ارناب گوسوامی کے شوز میں ہونے والی بحثیں اکثر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔ کرسٹین فیئر کا یہ قدم دراصل ایک ایسے میڈیا کلچر کے خلاف احتجاج ہے جہاں معاملات کو گہرائی سے سمجھنے کے بجائے صرف شور مچانا اور جذباتی ہو جانا معمول بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی