i بین اقوامی

امریکی صدر چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو،جے ڈی وینستازترین

April 15, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو۔نائب امریکی صدر نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ49 برس میں اس اعلی سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے، 49برس کا عدم اعتماد ایک رات میں دور نہیں ہوسکتا، ایرانی جانتے تھے صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا، ٹرمپ چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے اس لئے ابھی تک ایران سے ڈیل نہیں ہوئی۔جے ڈی وینس نے کہا انہوں نے پاکستان میں کہا کہ بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی، ڈیل ایسی ہو ایران نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہ کرے، ریاستی دہشتگردی نہ کرے۔نائب امریکی صدر نے کہا ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو، ڈیل ایسی ہوکہ ایرانی عوام عالمی معیشت کاحصہ بن سکیں، ایران نارمل بنے تو امریکا اقتصادی طور پر نارمل ملک جیسا برتا ئوکرے گا۔انہوں نے کہا ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں، اس پر بہترمحسوس کرتا ہوں، جنگ بندی برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی