i بین اقوامی

امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہتازترین

April 30, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ دیدیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو کہا کہ لبنان پر صرف سرجیکل حملے کریں اور جنگ کو مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے گریز کیا جائے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کو ٹیلی فونک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ لبنان میں جاری کشیدگی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی جنگ سمیت کئی عالمی تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لئے ٹرمپ کے سامنے اپنی کچھ تجاویز اور آئیڈیاز پیش کئے تھے، روسی صدر نے موجودہ صورتحال میں سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد تاریخی اہمیت کے حامل دن پر انسانی بنیادوں پر امن کی راہ ہموار کرنا ہے، دونوں رہنماں نے باہمی تعلقات کی بہتری اور عالمی منڈیوں، خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی