امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیک نیوز پھیلانے والے میڈیا ہائوسز پر شدید تنقید کردی۔امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تباہی کو نہ ماننے والے میڈیا کو فیک نیوز قرار دیدی، انہوں نے کہا کہ سی این این، نیویارک ٹائمز کے جعلی خبروں والے رپورٹرکو برطرف کریں، یہ رپورٹر بدنیت اور خطرناک عزائم رکھنے والے افراد ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صحافت کے نام پر گمراہ کن پراپیگنڈا ناقابل قبول ہے، عوام میں اشتعال اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امریکی طیاروں نے ایران میں اہداف کو مکمل تباہ کیا، امریکا سے غیر قانونی تارکین وطن کو باہر نکال رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر سال 10لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کیا جائے گا، غیر قانونی تارکین وطن میں بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد شامل ہیں، بائیڈن دور میں 11ہزار سے زائد قاتل امریکا آئے، بگ بیوٹی فل بل کے ذریعے امریکی معیشت بہتر کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹیرف لاگو کرکے معیشت کو کئی ٹریلین ڈالر کے نقصان سے بچایا، چین اور یورپی یونین سے ٹیرف پر بات چیت جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی